انڈونیشیا نے کووڈ سے متعلق تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا

جکارتہ، دسمبر ۔انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے جمعہ کو ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے عائد عوامی سرگرمیوں پر سے تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا۔مسٹر وڈوڈو نے صدر کے دفتر سے نشر ہونے والے لائیو اسٹریم کے دوران کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے کووڈ-19 وبائی مرض کنٹرول میں ہے اور 27 دسمبر تک فی دس لاکھ افراد میں روزانہ 1.7 معاملے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ چنانچہ حکام نے عوامی سرگرمیوں پر سے تمام پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔انڈونیشیا نے 13 اپریل 2020 کو کووڈ-19 کو قومی آفت قرار دیا تھا اور متعدد سماجی پابندیاں عائد کیں، جن میں بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے لازمی قرنطینہ بھی شامل ہے۔ انڈونیشیا میں مجموعی طور پر 60 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 160,583 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles