امت شاہ کشمیر اور لداخ سے متعلق میٹنگ کریں گے
نئی دہلی، دسمبر۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج دوپہر یہاں جموں-کشمیر اور لیہہ-لداخ کے سلسلے میں الگ الگ میٹنگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور وزارت کے سینئر افسران اور سیکورٹی ایجنسیاں وزارت داخلہ میں ہونے والی ان اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔ان ملاقاتوں میں مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں میں سلامتی کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور کووڈ و با کے اندیشوں سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔