اسرائیل نے غزہ کے مشرقی علاقے میں ڈیموں کا پانی چھوڑ دیا

غزہ،دسمبر ۔ فلسطینی فیڈریشن اور ٹریڈرز یونین کے سربراہ سامی الماسی نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی مذمت کرتے ہوئے اس کی طرف سے مشرقی غزہ میں ڈیموں اور نالیوں کو کھولنے کی مذمت کی ہے۔قابض اتھارٹی کے اس اقدام سے فلسطینیوں کی 300 ایکڑ زرعی اراضی کو تباہ کرنے کے لیے سیلابی دروازہ کھول دیا گیا ہے۔ قابض اتھارٹی کی طرف سے یہ ظالمانہ اقدام ہفتے کے روز خان یونس کے علاقے میں کیا گیا ہے۔سامی الماسی نے پیر کے روز اس بارے میں مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا اسرائیلی اقدام انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہے۔ یہ فلسطینیوں کی زرعی اراضی اور فصلیں تباہ کرنے اور ان کے روزگار کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ٹریڈرز فیڈریشن کے سربراہ نے کہا اس اسرائیلی اقدام سے فلسطینی کسانوں کا سالانہ پندرہ لاکھ ڈالر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پپر ڈونر اداروں سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

 

Related Articles