بی ایس ایف نے امرتسر میں پاکستانی ڈرون مار گرایا

امرتسر، دسمبر۔سرحدی حفاظتی دستہ (بی ایس ایف) نے ایک بار پھر اسمگلنگ کے ناپاک ارادوں کو ناکام کرتے ہوئے پنجاب میں امرتسر ضلع کے راجا تال گاوں کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ۔ بی ایس ایف کے رابطہ عامہ افسر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات سرحد پر تعینات سرحدی حفاظتی دستہ کے جوانوں نے امرتسر ضلع میں راجا تال گاو¿ں کے پاس والے علاقہ میں پاکستان سے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے والی مشتبہ اڑنے والی چیز کی بھنبھناہٹ سنی۔ ڈرل کے مطابق جوانوں نے فائرننگ کر کے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی اور پورے علاقہ کی گھیرابندی کرکے پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کو مطلع کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کی تلاشی کے درمیان بی ایس ایف کے جوانوں نے سرحدی باڑ میں آگے کھیتی کے کھیتوں میں ایک ڈرون (کواڈکاپٹر) پڑا ملاہے۔ علاقہ کی تفصیل سے تلاشی جاری ہے۔

Related Articles