ریلائنس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 لاکھ کروڑ سے تجاوز

ممبئی ،ایشیاء کے سب سے امیر مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص نے جعمرات کو اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز سے لمبی چھلانگ لگائی اور کمپنی کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا آج بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبا ر کی شروعات میں ریلائنس کا شیئر گزشتہ روز کے 2161.65 روپے کے مقابلے میں 2185 روپے پر کھلا جو اونچی سطح میں 2233.90 روپے اور نیچلی سطح میں 2176.15 روپے تک گرنے کے بعد فی الحال 2230 روپے پر 68.75 بلند اور کمپنی کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1414162.16 کروڑ رو پے ہے۔
رواں برس مارچ میں ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر 867.82 روپے گرا تھا۔
بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ریلائنس انڈسٹریز کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 لاکھ 70 ہزار 103 کروڑ 80 لاکھ روپے تھا۔
ریلائنس کے خردہ کاروبار کی ذیلی کمپمی ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ میں امریکہ کی ٹیکنالوجی کے شعبے کے ایک بڑے سرمایہ کار سلور لیک نے بدھ کے روز 1.32 فیصد ایکویٹی کے لئے ساڑے سات ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

 

Related Articles