ویٹی کن نے پوپ کے تبصرے پر روس سے معذرت کرلی
ویٹی کن سٹی،دسمبر۔ کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن نے اپنے پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین کے تنازع میں روسی لسانی اقلیتوں کومبینہ ظالمانہ کردار کو نشانہ بنانے پر معذرت کرلی ہے۔ اس بات کی تصدیق ویٹی کن کے ترجمان میٹو برونی نے کی ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں سفارتی رابطے ہوئے ہیں۔ یوکرین میں جو کچھ ہوا وہ روس کی روایات نہیں ہیں پوپ نے کہا تھا یوکرین کی جنگ کے لیے سربیا اور قفقاز کے خطوں سے جنگجو بھرتی کیے گئے۔