زیادہ اور بہتر کام کیلئے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد بڑھانے کا دباؤ ہے، ہما قریشی

ممبئی،دسمبر۔پرکشش اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ اداکاروں پر بہت دباؤ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کام حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد میں اضافہ کریں۔ودیا بالن، نمرت کور اور دیگر کے ساتھ ایک گول میز مباحثے میں ہما نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کی شخصیت نہیں ہوں، میں ایک اداکارہ ہوں، میں اداکاری کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں بھی سوشل میڈیا انفلوئینسر کی طرح برتاؤ کرتی ہوں، لیکن یہ میرا کام نہیں ہے۔ہما قریشی نے کہا کہ اگر آپ کے ایک کروڑ فالوورز ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کردار ادا کرسکتے ہیں۔ودیا بالن نے ہما کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم اچھی ہوتی ہے تو یہ سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد کا ذکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، شائقین اسے خود ہی دیکھیں گے۔

Related Articles