یہودی آباد کاروں نے براق پلازہ کے نزدیک مینورہ نصب کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس،دسمبر ۔ درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے براق پلازہ کے مغرب میں مینورہ کی تنصیب کر دی ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کے شام دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کارروں نے یہ کارروائی اپنے حانوکا تعطیلات کے سلسلے میں کیا ہے۔ حانوکا تعطیلات کی یہودی سرگرمیں کا آغاز آج اتوار کے روز سے کیا جارہا ہے اور یہ 26 دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دوران یہودی آباد کار ہزاروں کی تعداد میں مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی کوشش کریں گے۔ حماس نے اس موقع پر کہا ہے کہ فلسطینی عوام ہمیشہ سے مسجد اقصیی کے لیے ایک ڈھال کی صورت موجود رہے ہیں۔ اب بھی موجود رہیں گے۔ حماس نے فلسطینی عوام سے بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ یہودی آباد کاروں کو مسجد کی بے حرمتی کرنے کی پمت نہ ہو سکے۔ بیان میں حماس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عرب اور مسلم دنیا کے علاوہ عرب لیگ اور او آئی سی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰتحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے لیے فوری متوجہ ہوں اور مسجد کو یہودیانے کی اسرائیلی کوششوں میں رکاوٹ بنیں۔

 

Related Articles