عامر خان کے نئے روپ پر قیاس آرائیاں

ممبئی،دسمبر۔بالی وڈ اداکار عامر خان کا منفرد انداز ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ آیا مسٹر پرفکشنسٹ کسی نئی فلم کی تیاری میں ہیں۔فلم لال سنگھ چڈھا کے ہدایت کار ادویت چندن نے بدھ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عامر خان کی چند تصاویر شیئر کی تھیں۔ادویت چندن نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا عامر خان پروڈکشنز کے نئے آفس میں پوجا۔تصاویر میں عامر خان کے ساتھ ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو اداکار کے ہمراہ پوجا میں شریک ہیں۔سوشل میڈیا پراداکار کے منفرد انداز میں پوجا کی تصاویر دیکھ کر ان کے چاہنے والوں کے ذہن میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف عامر خان کے اس منفرد روپ کو کسی فلم کے لیے سسپنس قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ہمیں بتائیں کہ ہو کیا رہا ہے۔اس کے علاوہ کئی دیگرصارفین نے ہدایت کار سے سوال کیا کہ ہمیں بتائیں کیا چل رہا ہے۔ہدایت کار ادویت چندن کے علاوہ پوجا کی یہ تصاویر عامر خان پروڈکشنز کے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی شیئر نہیں کی گئیں۔ جب کہ ہدایت کار کے کیپشن کے مطابق یہ تصاویر نئے آفس کے افتتاح کیموقع پر کی جانے والی پوجا کی ہیں۔یاد رہے کہ عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا فلاپ ہونے کے بعد رواں برس نومبر میں 35 برسوں میں پہلی بار اداکاری سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے ایک تقریب کے موقع پر بتایا تھا کہ 35 سال سے مسلسل اداکاری کرنے کے بعد اب وہ کچھ وقت اپنے بچوں اور والدہ کے ساتھ گزارنے کے خواہش مند ہیں۔عامر خان کی سن 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان اور 2022 میں آنے والی لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھیں۔

Related Articles