ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے شادی اور طلاق کی وجہ بتادی
ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے اپنے سابق شوہر، فلمساز ارباز خان سے شادی اور طلاق کی وجہ بتا دی ہے۔ملائکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔اْنہوں نے انکشاف کیا کہ’میں نے ارباز سے شادی صرف اس لیے کی تھی کیونکہ میں اس وقت اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھی‘۔اْنہوں نے بتایا کہ’یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ میں وہی ہوں جس نے ارباز کو خود شادی کی پیشکش کی‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ’جب میں نے ارباز سے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو اْنہوں نے پیار سے مجھے کہا کہ آپ شادی کے لیے دن اور جگہ کا انتخاب کرلیں میں تیار ہوں‘۔ملائکہ اروڑہ نے کہا کہ’جب میں نے ارباز سے شادی کا فیصلہ کیا تو میں چھوٹی تھی، اس وقت میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی‘۔اْنہوں نے ارباز سے طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم(دبنگ) کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے، ایک دوسرے سے دور دور رہنے لگے۔اْنہوں مزید بتایا کہ’یہاں تک کہ ہم ہر بات پر بحث کرنے لگے اور پھر اس صورتحال سے تنگ آکر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا‘۔