ریچا چڈھا بائیکاٹ ٹرینڈ کا نشانہ بن گئیں

ممبئی،نومبر۔بھارت میں ٹوئٹر پر ایک دفعہ پھر بائیکاٹ ٹرینڈ چل رہا ہے، اس بار ریچا چڈھا بائیکاٹ ٹرینڈ کا نشانہ بنی ہیں۔ریچا نے بھارتی فوج کے متعلق ٹوئٹ کی تھی، گو کہ وہ معذرت کرچکی ہیں لیکن انٹرنیٹ انہیں معاف کرنے کو تیار نہیں۔سوشل میڈیا صارفین ریچا چڈھا کی آنے والی فلم ’فْقرے 3‘ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔خیال رہے کہ ’فْقرے 3‘ کا پہلا پارٹ 2013ء میں ریلیز ہوا تھا، اس فلم میں ریچا چڈھا نے ’بھولی پنجابن‘ کا لازوال کردار ادا کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت کا اندراج کراتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

Related Articles