اے آر رحمان نئی فلم کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف
ممبئی،نومبر۔معروف بھارتی موسیقار ممبئی میں نئی فلم ’لال سلام‘ کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔اس فلم کی ڈائریکٹر ایشوریا رجنی کانت ہیں، اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایشوریا ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں اور وہ ہارمونیم بجا رہے ہیں۔اے آر رحمان نے چند سیکنڈ کی ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ تابناک مستقبل رکھنے والی خاتون ڈائریکٹر ایشوریا کے ساتھ دھن بنائی جا رہی ہے۔آج ہی ایشوریا رجنی کانت نے انسٹاگرام پر لال سلام کے لیے ہونے والے آڈیشنز کی تصویر شیئر کی تھی۔