جواہر لعل نہرو بندرگاہ پر سمندر کے پانی کے معیار کی نگرانی سے متعلق اسٹیشن کو شروع کیا گیا
نئی دہلی، نومبر۔ ممبئی میں جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) میں مسلسل سمندری پانی کی کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن (سی ایم ڈبلیو کیو ایم ایس) کو شروع کیا گیا ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی آئی ٹی مدراس کے سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے قائم کی گئی یہ الیکٹرک ڈرائیون انوائرمنٹ مانیٹرنگ وہیکل (ای وی) اور سینٹر کا آغاز پیر کے روزکیا گیا تھا۔ نگرانی سے متعلق اسٹیشن اور گاڑی کا افتتاح جے این پی اے کے صدر سنجے سیٹھی، آئی اے ایس نے جے این پی اے کے نائب صدر انمیش شرد واگھ اور جے این پی اے کے تمام شعبہ جاتی سربراہوں کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سنجے سیٹھی نے کہا کہ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی تجارت کے تئیں قدرپیدا کرنے اور پائیداری میں لیڈر شپ حاصل کرنے کے لئے عہد بستہ ہے جس کی عکاسی اقتصادی سماجی اور ماحولیاتی پیرا میٹر میں کی گئی ہے۔جواہر لال نہرو پورٹ نے تقریباً 4.10 میگاواٹ پاور کے سولر پینل بھی نصب کیے ہیں۔ جو38 فیصد تک بجلی کی ضرورت قابل تجدید توانائی سے پیدا ہوتی ہے ، اور توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے پورٹ ایریا میں ایل ای ڈی لائٹس کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔جواہر لعل نہرو پورٹ نے تقریباً 4.10 میگاواٹ کے سولر پینل لگائے ہیں۔ اوسطاً 38 فیصد بجلی کی ضرورت قابل تجدید توانائی سے پوری کی جا رہی ہے۔ بندرگاہ کے علاقے میں ایل ای ڈی بلب لگا کر بجلی کی کھپت کو کم کر کے کاربن کے اخراج کو کم کیا جا رہا ہے۔