یروشلم کو یہودیانے کے منصوبے، ایلاد ایسوسی ایشن کو 7،9 ملین ڈالر منتقل

یروشلم،نومبر۔یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے سرگرم ادارے ایلاد سیٹلمنت ایسوسی ایشن کو قابض اسرائیلی اتھارٹی نے نئی یہودی بستیوں اور رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے 7،9 ملین ڈالر کی خطیر رقم منتقل کر دی ہے۔یہ رقم فلسطینی سرزمین کو یہودیانے کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی اور سیلوان ٹاون کے پڑوس میں وادی ربابہ یہودی بستی کا منصوبہ اگے بڑھایا جائے گا۔ عبرانی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے ایلاد ایسوسی ایشن اس سے پہلے پبلک پارک بھی یہودی آباد کے لیے تعمیر کر چکی ہے۔ زرعی منصوبوں کی تکمیل کر چکی ہے اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی تعمیرات کرتی رہی ہے۔ اسی کے منصوبوں کی وجہ سے فلسطینیوں کی ملکیتی زمین چھینی گئی اور فلسطینیوں کی سیلوان میں آبادی کو زبردستی محدود کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایلاد کو مختلف اسرائیلی اداروں کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ان اداروں میں یروشلم میونسپلٹی، اسرائیل نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی، امور یروشلم و وزارت ورثہ کے علاوہ یروشلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی اس ک معاونت کے لیے موجود ہے۔ ایلاد ایسوسی ایشن کو ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر میں نمایاں کردار رکھتی ہے۔ ایلاد کا ہی تیار کردہ منصوبہ فارم ان دی ویلی یہودی آباد کاروں کے لیے دلکشی کا باعث بنتا ہے۔ ایلاد کی اصل بات یہ ہے کہ وہ مشرقی یروشلم کو یہودیانے کے اسرائیلی منصوبوں میں پیش پیش رہتی ہے۔ یہ نجی کاروباری اداروں میں ایک امیر ادارہ ہے۔

 

Related Articles