یہ میرے موبائل میں شرلین چوپڑا کی فحش ویڈیوز ہیں‘ راکھی ساونت کا اداکارہ کیخلاف مقدمہ

وکیل نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

ممبئی،نومبر۔ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرادیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا کی طرف سے راکھی ساونت کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی اور ان پر ہوٹلوں میں جانے اور جسم فروشی کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جس پر راکھی ساونت اپنی وکیل فالگنی کے ساتھ شہر ٹھانے کے اوشیوارا پولیس سٹیشن گئیں اور شرلین چوپڑا کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راکھی کی وکیل فالگنی نے میڈیا کو اپنے موبائل فون میں کچھ فحش ویڈیوز دکھائیں اور دعویٰ کیا کہ یہ شرلین چوپڑا کی فحش ویڈیوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اداکارہ خود فحش فلموں میں کام کرتی ہے، وہ کیسے میری کلائنٹ پر گھٹیا الزامات عائد کر سکتی ہے۔ ہمارے پاس شرلین چوپڑا کے فحش فلموں میں کام کرنے کے ویڈیو ثبوت ہیں۔ اس نے راکھی پر جو الزامات عائد کیے ہیں، اب اسے ان کے ثبوت مہیا کرنے ہوں گے۔‘‘فالگنی کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے اور جلد عدالت کی طرف سے بھی شرلین چوپڑا کو ایک نوٹس بھجوا رہے ہیں۔‘‘ فالگنی نے کہا کہ ’’شرلین چوپڑا بالی ووڈ کے پروڈیوسر اور ہدایت کار ساجد خان اور راج کندرا پر بھی جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کر چکی ہے مگر وہ خود کیا کرتی پھر رہی ہے۔ اس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ایسی عورت کیسے دوسروں پر الزامات عائد کر سکتی ہے؟‘‘اس موقع پر راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’شرلین چوپڑا نے خود اتنے لوگوں کو بلیک میل کیا ہے۔ میرے پاس اس کے ثبوت ہیں۔ ان لوگوں میں سے دو تین نے تو اس کی بلیک میلنگ کی وجہ سے خودکشی بھی کر لی تھی۔ میرے پاس وہ ساری ویڈیوز ہیں جو میں شرلین چوپڑا کے خلاف عدالت میں پیش کرسکتی ہوں۔‘‘

Related Articles