رہیتک روشن کا صبا آزاد کیلئے سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رہیتک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔رہیتک روشن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا آزاد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی تال، آپ کی آواز، آپ کی خوبصورتی، آپ کا دل اور آپ کا انتہائی حیرت انگیز دماغ، سب بہت زبردست ہے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’زندگی میں آپ کی غیر معمولی موجودگی کے لیے شکریہ!‘رہیتک روشن نے اپنی پوسٹ کے آخر میں صبا آزاد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔