سلمان خان کی بغیر شرٹ کے ایک اور تصویر وائرل
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی فٹنس کے حوالے سے بے انتہا حساس ہیں اور 56 سال کی عمر میں ان کی بہترین فٹنس کی وجہ بھی یہی ہے۔حال ہی میں انہوں نے ایک فوٹو شوٹ میں اپنی متاثر کن فٹنس کا مظاہرہ کیا ہے۔سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک بار پھر شرٹ کے بغیر اپنی تصویر اپ لوڈ کی، اس میں ان کے جناتی بازو اور سکس ایبس واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔یہ فوٹو شوٹ ان کی اپنی برانڈ کی پروموشن کے لیے کیا گیا تھا، سلمان خان کے تصویر پوسٹ کرتے ہی وہ وائرل ہوگئی۔