گجرات روزگار میلہ سے وزیر اعظم کا خطاب
نئی دہلی، اکتوبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات روزگار میلہ سے خطاب کیا۔وزیراعظم نے ان ہزاروں نوجوان امیدواروں کو مبارکباد دی جنہیں مختلف زمرے میں الگ الگ آسامیوں پر تقرری کے لیٹر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ دھنتیرس کے مبارک دن پر انہوں نے قومی سطح پر روزگار میلہ شروع کیا تھا جب انہوں نے 75000 امیدواروں کو تقرری کے لیٹر تقسیم کیے تھے۔ وزیر اعظم نے دھنتیرس کے دن کہا تھا کہ اسی طرح کے روزگار میلے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آج 5000 امیدواروں کو گجرات پنچایت سروس بورڈ سے تقرری نامے مل رہے ہیں، 8000 امیدواروں کو گجرات سب انسپکٹر بھرتی بورڈ اور لوک رکشک بھرتی بورڈ سے تقرری نامے مل رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس فوری ردعمل کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ گجرات میں حالیہ دنوں میں 10 ہزار نوجوانوں کو تقرری کے لیٹر دیے گئے ہیں اور اگلے ایک سال میں 35 ہزار آسامیاں پر کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے گجرات میں روزگار اور خود روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرنے کا سہرا ریاست کی نئی صنعتی پالیسی کو دیا۔ انہوں نے ’اوجس‘ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور کلاس 3 اور 4 کی پوسٹوں میں انٹرویو کے عمل کو ختم کرنے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ’انوبندھم‘ موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ملازمت تلاش کرنے والوں اور ملازمت دینے والوں کو جوڑ کر ریاست میں روزگار کو ہموار بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح گجرات پبلک سروس کمیشن کے تیز رفتار بھرتی کے ماڈل کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس قسم کے روزگار میلے آنے والے مہینوں میں قومی اور ریاستی سطح پر منعقد ہوتے رہیں گے۔ ایک طرف جہاں مرکزی حکومت 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے، وہیں ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں، اس لیے تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس سے آخری میل تک ڈیلیوری اور سرکاری اسکیموں کی کوریج کو بڑھانے سے متعلق کوششوں کو کافی تقویت ملے گی۔‘‘سال 2047 تک ترقی یافتہ قوم کا درجہ حاصل کرنے کی جانب ہندوستان کے اس سفر میں ان نوجوانوں کے اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ سماج اور ملک کے تئیں اپنے فرائض کو پورا کریں۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ سیکھتے رہیں اور ہنر مند بنیں اور نوکری تلاش کرنے کو اپنی ترقی کا خاتمہ نہ سمجھیں۔ وزیر اعظم نے آخر میں کہا، ’’یہ آپ کے لیے بہت سے دروازے کھولے گا۔ اپنا کام لگن کے ساتھ کرنے سے آپ کو بے پناہ اطمینان ملے گا اور ترقی اور ترقی کے دروازے کھلیں گے۔‘‘