سعودی عرب:جامعہ شاہ عبدالعزیزکے صدرغبن کے الزامات پرعہدے سے برطرف
ریاض،اکتوبر۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز ایک شاہی فرمان کے ذریعے شاہ عبدالعزیزیونیورسٹی کے صدر کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے اپنے عہدے کے غلط استعمال پربرطرف کردیا ہے۔سعودی پریسی ایجنسی کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ اوورسائٹ اینڈاینٹی کرپشن اتھارٹی کی اس رپورٹ کی بنیاد پرکیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عبدالرحمٰن عبید ایوبی جامعہ شاہ عبدالعزیزکے فنڈزمیں خردبرد، منی لانڈرنگ اور جعل سازی کے جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ایس پی اے نے مزیدکہا کہ اب نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی اے آئی ایوبی کے خلاف ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے گی۔