روسی عدالت سے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کی 9 سال قید کی سزا برقرار
ماسکو،اکتوبر۔کل منگل کو ایک روسی عدالت نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرینر کی جانب سے منشیات رکھنے کے مقدمے میں دائر کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا اور اس کی نو سال قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔پولیس نے دو بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ گرینر کو 17 فروری کو ماسکو کے ہوائی اڈے پر بھنگ کے تیل پر مشتمل الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے پر گرفتار کیا، جس پر روس میں پابندی ہے۔ 4 اگست کو اسے نو سال قید کی سزا سنائی گئی۔گرینر کو ماسکو کے باہر نووائے گرشینو میں واقع اس کے حراستی مرکز سے دارالحکومت کے قریب کراسنوگورسک میں اپیل کورٹ کے ججوں کے سامنے ایک ویڈیو بیان دینے کی اجازت دی گئی۔گرینر نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے لیے آٹھ ماہ تک حراست میں رہنا اور دو ٹرائلز سے گزرنا کتنا دباؤ تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے بمشکل مقررہ مقدار (بھنگ کے تیل کی) سے تجاوز کیا۔ جن لوگوں نے زیادہ سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ان کو مجھ سے کم (سزا) دی گئی۔ گرینر نے عدالت کے فیصلے سے پہلے غلطی کے لیے معافی مانگی۔ اس نے اپنے پہلے ٹرائلز میں کہا تھا کہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی۔