کویتی ولی عہد مجلس امہ کے اجلاس میں تلاوت قرآن پاک پر روپڑے
کویت سٹی،،اکتوبر۔ کویت میں مجلس امہ کے انتخابات کے بعد ایوان کے پہلے اجلاس کے موقعے پر ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے۔اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک رکن پارلیمنٹ نے سورہ آل عمران کی آیت ربنا لا تزغ قلوبنا بعد ان ھدیتنا جیسے تلاوت کرنا شروع کی تو ولی عہد رو دیے۔ کویتی ولی عہد کی مجلس امہ کے اجلاس کے دوران تلاوت قرآن پاک پرورکنے کی ایک ویڈیو ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کی گئی ہے۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ مجلس امہ کے نو منتخب ارکان عوام کو جواب دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی ذمہ داریاں ارکان پر عاید ہوتی ہیں۔ مجلس امہ اور حکمران خاندان کو قوم کی طرف سے تمام ذمہ داریاں قبول کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو فتہ وفساد کی طرف لے جانے والے عناصردور رہنا ہوگا۔