گجرات میں دنیا کی بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی: مودی

احمد آباد، اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گجرات کے احمد آباد کے سول ہسپتال میں 1275 کروڑ روپے سے زیادہ کی مختلف صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے گجراتی میں کہاکہ ”نمستے بھائیو۔ آج تو سول ہسپتال ایک نانکڈو گام ہوئے ایونو چھے (آج سول ہسپتال ایک چھوٹا سا گاؤں لگ رہا ہے)۔ گجرات کی صحت کی سہولیات کے لیے آج کا دن بڑا ہے۔ دنیا کی جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کے ساتھ اب احمد آباد اور گجرات میں بہتر سہولیات اور طبی انفراسٹرکچر زیادہ دستیاب ہوگا۔ معاشرے کے عام آدمی کے لیے مفید ہوگا۔ یہ ملک کا پہلا ہسپتال ہوگا جہاں سائبر نائف جیسی جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب ترقی کی رفتار گجرات جیسی ہو تو کام اور کامیابیاں اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ کبھی کبھی ان کا شمار کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح گجرات ملک میں پہلی بار بہت کچھ کر رہا ہے۔ میں آپ سب کو ان کامیابیوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مسٹر مودی نے کہا کہ 20-25 سال پہلے گجرات کے نظام کو بہت سی پریشانیوں نے اپنی زد میں لے لیا تھا۔ جیسے صحت کے شعبے میں پسماندگی، تعلیم میں بدانتظامی، بجلی کی کمی، پانی کی قلت، وسیع پیمانے پر بدانتظامی اور خراب امن و امان جسے ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گجرات میں پانی، بجلی اور امن و امان کی صورتحال اب بہتر ہوئی ہے۔ آج سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کی حکومت گجرات کی خدمت کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔ گجرات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جب ہائی ٹیک ہسپتالوں کی بات آتی ہے تو گجرات کا نام سرفہرست ہے۔ تعلیمی اداروں یا ایک سے زیادہ یونیورسٹیوں کی بات کی جائے تو آج گجرات کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

Related Articles