یوگی نے کیا اجودھیا میں لتا منگیشکر چوک کا افتتاح

اجودھیا میں موسیقی کے عمل کی علامت بنے گی لتا چوک کی وینا

اجودھیا:ستمبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے آوازوں کی ملکہ لتا منگیشکر کی یوم پیدائش پر ان کی یاد میں اجودھیا میں تعمیر چوک کا بدھ کو افتتاح کیا۔یوگی اور ریڈی نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق دن میں 11بجے نوتعمیر لتا منگیشکر چوک پر پہنچ کر اونچے ویان کا افتتاح کیا۔ یوگی اور ریڈی صبح10:30بجے لکھنؤ سے اجودھیا واقع رام کتھا پارک پہنچے۔یہاں سے انہوں نے لتا منگیشکر چوک پر پہنچ کر اس کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے وینا بنانے والے رام ستار سے ملاقات کی۔قابل ذکر ہے کہ لتا منگیشکر کی یاد میں یہاں نوتعمیرشدہ چوک پ رام ستار کی بنائی اونچی وینا کو قائم کیا گیا ہے۔ چوک کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی یوگی اور مرکزی وزیر ریڈی رام کتھا پارک کے لئے روانہ ہوگئے۔ رام کتھا پارک میں لتا منگیشکر کی یوم پیدائش پر نریندر مودی کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔اس موقع پر لتا جی کی یاد میں ثقافی پروگرام اور ان کی زندگی پر مبنی نمائش بھی لگائی گئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ آوازوں کی ملکہ لتا منگیشتر کی یوم پیدائش کے موقع پر ’لتا چوک‘ کے افتتاح کے بعد اس حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لتا جی ماں سرسوتی کی ایسی ہی ایک متلاشی تھیں، جنہوں نے اپنی مسحورکن آواز سے پوری دنیا کومبہوت کر دیا۔ ایودھیا کے لتا منگیشکر چوک پر نصب ماں سرسوتی کی بڑی وینا موسیقی کے عمل کی علامت بنے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج لتا دیدی کا نام اجودھیا کے ساتھ ہمیشہ کے لئے جڑگیا ہے۔انہوں نے اس کے لئے یوگی حکومت اور ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اس اختراعی کوشش کے لیے مبارکباد دی اور تمام ہم وطنوں کی طرف سے لتا جی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ لتا چوک پر ماں سروسوتی کی وشال مینا پر سنگ مرمر سے بنے 92کمل لتا جی کے زندگی کے فلک کو ظاہر کرتے ہیں۔میں اترپردیش حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ 92سال کی عمر میں اسی سال فروی میں سروں کی ملکہ بھارت رتن لتا منگیشکر کا انتقال ہوا تھا۔ ان کی یادو میں اجودھیا میں نوتعمیر شدہ چوک کا آج ان کی یوم پیدائش کے موقع پر یوگی اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر اجودھیا کے رام کتھا پارک میں منعقد تقریب کے لئے اپنی ویڈیو پیغام میں مودی نے لتا سے وابستہ اپنی یادیں شیئر کیں ۔انہوں نے کہا’جب بھی وہ ان سے بات کرتے تھے ان کی آواز کی جانی پہچانی مٹھاس سے وہ مسحور ہوجایاکرتے تھے۔ دیدی اکثر مجھ سے کہا کرتی تھیں انسان کو عمر سے نہیں عمل سے پہچانا جاتا ہے، اور وہ جتنا ملک کے لیے کرتا ہے، اتنا ہی بڑا ہوتا ہے،مجھے یقین ہے کہ ایودھیا کا لتا منگیشکر چوک اور ان سے جڑی ایسی تمام یادیں ہمیں قوم کے تئیں فرض کا احساس دلانے کے قابل بنائیں گی۔وزیر اعظم نے رام مندر کی تعمیر پر لتا جی کی خوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا’ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کے بعد لتا دیدی کا فون آیا، لتا دیدی نے بہت خوشی کا اظہار کیا کیونکہ آخر کار ترقی ہو رہی تھی۔ وزیر اعظم نے لتا دیدی کے گائے ہوئے گیت ‘من کی ایودھیا تب تک سونی، جب تک رام نہ آئے’ کو یاد کیا اور ایودھیا کے عظیم الشان مندر میں بھگوان شری رام کی قریبی آمد پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لتا دیدی کا نام جس نے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں راج قائم کیا، اب ہمیشہ کے لیے مقدس شہر ایودھیا سے جڑا ہوا ہے۔ رام چرت مانس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ’’رام تے ادھیک، رام کر داسا‘‘ پڑھا، جس کا مطلب ہے کہ بھگوان رام کے بھکت بھگوان کی آمد سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔ اس لیے ان کی یاد میں بنایا گیا لتا منگیشکر چوک عظیم الشان مندر کی تکمیل سے پہلے آ گیا ہے۔ایودھیا کے قابل فخر ورثے کے دوبارہ قیام اور شہر میں ترقی کی نئی صبح کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نےنشاندہی کی کہ بھگوان رام ہماری تہذیب کی علامت ہیں اور ہماری اخلاقیات، اقدار، وقار اور فرض کی زندہ مثال ہیں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لتا منگیشکر چوک کی ترقی کا مقام ایودھیا میں ثقافتی اہمیت کے مختلف مقامات کو جوڑنے والے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔وزیر اعظم نے کہا ‘‘لتا دیدی کے نام سے منسوب چوک بنانے کے لیے اس سے بہتر اور کیا جگہ ہے؟’’ ایودھیا نے کئی سالوں کے بعد جس طرح بھگوان رام کو سنبھالے رکھا ہے اس کی تشبیہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لتا دیدی کے بھجن نے ہمارے ضمیر کو بھگوان رام میں مستغرق کر رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا ’ہم نے لتا دیدی کی الہی آواز کے ذریعے بھگوان رام کی مافوق الفطرت نغمے کا تجربہ کیا ہے‘ ۔

Related Articles