پانچ سالہ بچہ سکول بس میں سوتا رہ گیا، دم گھٹنے سے جاں بحق
القطیف،اکتوبر۔مشرقی سعودی عرب کی القطیف کمشنری میں اتوار کو پانچ سالہ سعودی بچہ حسن علوی سکول بس میں سوتے رہ جانے پر دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق الشرقیہ محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے بتایا کہ ’بس ڈرائیور سکول پہنچنے پر بچوں کو چیک کرنا بھول گیا۔ حسن علوی بس میں سوتا رہ گیا‘۔محکمہ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ ’محکمہ تعلیم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سامی العتیبی ٹیم کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔الشرقیہ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے حسن علوی کے اہل خانہ سے بچے کی ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ سکول بس میں طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ صارفین نے ذمہ دار عناصر کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔