میں اپنی ذاتی زندگی میڈیا سے دور رکھنا چاہتی ہوں،کترینہ کیف
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک انٹرویو میں اپنی اور اپنی شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنی ذاتی زندگی میڈیا سے دور رکھنا چاہتی ہوں”۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی عوام کی نظروں میں جیسی بھی ہو لیکن وہ خود اپنے آپ سے سچا رہنا پسند کرتی ہیں”۔انہوں نے کہا کہ”میرے لیے یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ چیزیں لوگوں کے نظر سے کیسی لگتی ہیں کیونکہ میں چیزوں کو صرف اپنے نقطہ نظر سے دیکھ سکتی ہوں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ”لہذا، مجھے تو خود میں کوئی تبدیلی نہیں نظر آرہی، میں اپنی زندگی میں ہمیشہ سے ہی اپنے آپ سے سچی ہوں یہاں تک کے جیسے جیسے زندگی بڑھی اور اس نے مجھے مختلف تجربات سے متعارف کروایا، اب بھی ویسی ہی ہوں”۔کترینہ کیف نے کہا کہ”میں جو بھی ہوں اپنے ساتھ سچی ہوں اور میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے”۔انہوں نے کہا کہ” 17 سال کی عمر میں انڈسٹری میں آنے کے بعد سے عوام کی نظروں میں رہی ہوں”۔اداکارہ نے کہا کہ "یہ ایسا ہے جیسے میں بڑی ہوئی اورسمجھدار ہوئی، میرے مداح چھوٹے طبقوں سے لے کر امیرترین لوگوں تک مختلف قسم کے لوگ ہیں”۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ”مجھے میرے مداحوں کی یہ بات بہت پسند آئی کہ وہ میرے پورے سفر میں میرے ساتھ رہے”۔اداکارہ کترینہ کیف نے دوران انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا کہ ” وہ اپنی ذاتی زندگی کومیڈیا سے دور رکھنا پسند کرتی ہیں”۔