معروف بینڈ ’بلیک پنک‘ کی گلوکارہ جینی کم کی ذاتی نوعیت کی تصاویر لیک ہوکر منظرعام پر آ گئیں

سیئول،اکتوبر۔ جنوبی کوریا کے معروف بینڈ ’بلیک پنک‘ کی گلوکارہ جینی کم کی ذاتی نوعیت کی تصاویر لیک ہوکر منظرعام پر آ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جینی کم کی تصاویر ٹوئٹر اور ٹیلی گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ بلیک پنک کی مینجمنٹ کمپنی ’وائی جی انٹرٹینمنٹ‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تصاویر لیک ہونے کے بعد جینی کم کو ذاتی حملوں کا سامنا ہے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وائی جی انٹرٹینمنٹ نے بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے 26سالہ جینی کم کی تصاویر لیک ہونے کے واقعات کی تحقیقات پولیس کے سپرد کر دی ہیں اور اب پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔تصاویر لیک کرنے والے مرکزی ملزم کا علم ہونے پر اس کے خلاف ہر ممکن قانونی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔وائی جی انٹرٹینمنٹ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ لیک ہونے والی تصاویر کو آگے نہ پھیلائیں اور جینی کم کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی سے گریز کریں۔واضح رہے کہ ان تصاویر میں کم جینی اپنے بینڈ ہی کے رکن 26سالہ کم تائی ہیونگ کے ساتھ ہوتی ہیں۔دونوں کے متعلق پہلے سے افواہیں گردش میں تھیں کہ وہ باہم ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

Related Articles