شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ،ستمبر۔ جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں اور امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کے دورے سے قبل شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ یہ ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل تھا جو شمالی پیونگ یان صوبے کے علاقے تائیچون کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجے سے قبل داغا گیا، اس نے 60کلومیٹر کی بلندی پر تقریباً 600کلومیٹر (373میل) دور تک پرواز کی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ ’شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جس سے جنوبی کوریا اور عالمی برادری کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔