کیجریوال عوام کے درمیان جانے لائق نہیں رہیں گے: بی جے پی

نئی دہلی، ستمبر۔عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ’’بڑا بے ایمان‘‘ قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج الزام لگایا کہ ان کی بدعنوانیوں کا یکے بعد دیگرے انکشاف ہورہا ہے، جس سے مسٹر کیجریوال عوام کے درمیان جانے لائق نہيں بچیں گے۔بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیا نے یہاں پارٹی کے صدر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی نے دہلی میں مسٹر کیجریوال کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے اور وہ انہیں عوام کے سوالوں سے بچنے کا موقع نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ اسٹنگ آپریشن سے واضح ہو گیا ہے کہ اروند کیجریوال کس طرح بھتہ وصول کرتے ہیں، کالا دھن کیسے کماتے ہیں اور لوگوں کو کیسے لوٹا جاتا ہے۔ انڈو اسپرٹ کمپنی کا معاملہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے ایل 7 زون 9 کے ٹھیکیدار کرم جیت سنگھ لامبا کے ساتھ مسٹر کیجریوال کی کئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں دو جسم ایک جان کی مانند ہيں۔ ایکسائز پالیسی میں کمیشن بڑھنے کی وجہ سے کالا دھن مسٹر کیجریوال کی تجوری میں جا رہا ہے۔

Related Articles