اے سی بی کو امانت اللہ خان کے گھر سے کچھ نہیں ملا: اے اے پی
نئی دہلی، ستمبر۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ہفتہ کو کہا کہ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کو ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر سے کچھ نہیں ملا ہے، اس لئے اب طرح طرح کے جھوٹ پھیلائے جا رہے ہیں۔اے اے پی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے سوروبھاردواج نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’مسٹر خان کے دونوں گھروں سے کوئی پیسہ، کوئی کارتوس یا کوئی اور غیر قانونی چیز نہیں ملی۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے شور مچا دیا کہ ان کے گھر سے بندوق یا رقم ملی ہے۔ اگر ایسی کوئی چیز پائی گئی تو کیا آپ نے ایف آئی آر درج کروائی؟ میں نے اس سلسلے میں اے سی بی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دو مختلف لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایک ایف آئی آر حامد علی خان نامی شخص کے خلاف اور دوسری کوثر امام صدیقی کے خلاف درج کی گئی ہے۔ فوجداری قانون کے تحت آپ کسی شخص کے گھر کی تلاشی لے سکتے ہیں اور کچھ بھی تلاش کر سکتے ہیں، لیکن آپ اسے کسی دوسرے شخص سے کیسے جوڑ سکتے ہیں۔ جب کوئی شخص کاروبار نہیں کر رہا تو اس کا بزنس پارٹنر کسی کو کیسے بنایا جاسکتا ہے؟ امانت اللہ خان کا کوئی کاروبار نہیں ہے۔ اس کے باوجود آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ چیزیں ان کے بزنس پارٹنر کے گھر سے ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ "اگرچہ کوئی بزنس پارٹنر ہے، کیا آپ ایک بزنس پارٹنر کے مجرمانہ فعل کو دوسرے سے جوڑ سکتے ہیں؟ شوہر اور بیوی کے درمیان اگر شوہر نے کوئی جرم کیا ہو تو بیوی بھی اس میں ملوث نہیں ہوسکتی۔ یہ سب کچھ مایوسی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ امانت اللہ کے گھر پر جس پر اے سی بی نے چھاپہ مارا یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے۔ یہ دو سال نو ماہ پرانی ایف آئی آر ہے، جو جنوری 2020 میں درج کی گئی تھی۔ اس ایف آئی آر کی وجہ سے آپ کسی کو پوچھ گچھ کے لیے بلاتے ہیں اور پیچھے سے کئی جگہ چھاپے مارتے ہیں۔ امانت اللہ کے گھر پر چھاپے میں کچھ نہیں ملا، پھر بھی بی جے پی اے سی بی کے ذریعے خبریں چلواتی ہے کہ اسے امانت اللہ کے قریبی لوگوں اور ساتھیوں سے ملا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں صرف بھارتیہ جنتا پارٹی پر بیٹنگ کر رہی ہیں۔ اے سی بی بی جے پی کے جھوٹ کو چلانے اور پیسوں کے بنڈلوں اور بندوقوں سے عام آدمی پارٹی کو بدنام کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہی کام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کرتے ہیں۔مسٹر بھاردواج نے کہاکہ ‘گزشتہ کئی مہینوں سے مرکزی حکومت اور بی جے پی جھوٹ پر پوری عمارت بنانے کی کوشش کر رہی ہے، خاص طور پر تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کر کے۔ انہوں نے وزیر صحت ستیندر جین سمیت کئی لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ پہلے دن ای ڈی نے یہ خبر پھیلائی کہ جن پر چھاپے مارے گئے ان سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی ریکوری بتائی گئی ہے، لیکن وہ مسٹر جین کو ان سے کیا لینے دینے والا تھا۔ ای ڈی نے یہ نہیں بتایا۔ کچھ دنوں کے بعد مسٹر جین اینڈ ایسوسی ایٹس کے نام سے خبریں چلنے لگیں۔ ایسوسی ایٹ وہ ہے جس کے ساتھ کسی کو ڈیل کرنا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سے کئی بار بحث ہوئی کہ آپ بتائیے کہ ستیندر جین کا کون سا رشتہ دار تھا جس کو یہ رقم ملی؟ اگر بزنس پارٹنر تھا تو بتاؤ کس بزنس میں پارٹنر شپ تھی۔ لیکن ای ڈی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ساری عمارت صرف جھوٹ پر بنائی گئی۔ اب عدالت میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔