برطانوی ولی عہد اور شہزادہ ہیری کی ونڈسر قلعے کے باہر چہل قدمی کی ویڈیو جاری

لندن،ستمبر ۔ برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کے بھائی شہزادہ ہیری کو ونڈسر کیسل کے باہر ٹہلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہیں ان کی بیگمات کے ہمراہ اس وقت قلعے کے باہر گھومتے دیکھا گیا جب بادشاہ چارلس سوم نے ہفتے کے روز باضابطہ طور پر تخت نشینی کا اعلان کیا ہے۔کنگ نے کونسل سے پہلے ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ آئین کا احترام کرنے، حکومت اور پارلیمنٹ کے کام کی حمایت کرنے کا عہد کرتے ہیں۔چارلس سوم نے ایک تاریخی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ کے طور پر اپنے سرکاری اعلان کے دوران کہا کہ وہ بادشاہ کے عظیم فرائض اور ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔73 سالہ بادشاہ نے سینیر سیاسی اور مذہبی مشیروں کی اسسنشن کونسل کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے لیے متاثر کن مثال بننے کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ملکہ جمعرات کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔ کونسل نے لندن میں سینٹ جیمز پیلس میں ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے ایک تاریخی اجلاس میں کہا کہ شہزادہ چارلس فلپ آرتھر جارج اب ہمارے بادشاہ چارلس سوم ملکہ کی وفات کے بعد ہمارے بادشاہ ہیں۔ خدا بادشاہ کو سلامت رکھے۔ایسنشن کونسل ایک خصوصی مشاورتی ادارے پر مشتمل ہے جس میں اب وزیر اعظم لِز ٹیرس سمیت 670 سینیر سیاستدان ہیں۔ بورڈ نارمن دور سے بادشاہوں کو مشورہ دیتا ہے۔بادشاہ نیتخت نشینی کونسل کے سامنے اپنے فرائض کی انجام دہی کا حلف لیا اور پھر اپنے افتتاحی دستاویز پر دستخط کئے۔ اس کے بعد ولی عہد شہزادہ ولیم نے دستاویز پر دستخط کیے اور بادشاہ کی اہلیہ کیملا نے دستاویز پر دستخط کیے۔سیشن ختم ہونے کے بعد ایسنشن کونسل کے ارکان نے برطانیہ کے بادشاہ کے طور پر چارلس سوئم کی تنصیب کے لیے اپنی منظوری کے دستاویزات پر دستخط کیے۔

Related Articles