یوگی نے پیش کی بھاگوت کو یوم پیدائش کی مبارک باد
لکھنؤ:ستمبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت کو یوم پیدائش کی مبارب بادیاں پیش کیں۔یوگی نے سوشل میڈیا پر اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا’ اکھنڈ بھارت کا عزم لئے، ہندوستان کے تہذیبی و سماجی اقدار کے حفاظت کے لئے سرگرم دنیا کے سب سے بڑی تحریک آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت جی کو یوم پیدائش کی مبارک باد،بھگوان رام سے آپ کے صحت اور دراز عمر کی دعا ہے‘۔ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے بھی ڈاکٹر بھاگوت کو یوم پیدائش کے موقع پر انہیں مبارک باد پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ماں بھارتی کی پوجا کرنے والے، مساوی سماج کے قیام کے لئے ہمیشہ سرگرداں، دنیا کی عظیم سماجی و تہذیبی تحریک آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک ، ہم سبھی کے راہنما و ترغیب کا باعث ڈاکٹر موہن بھاگوت جی کو یوم پیدائش کی پرخلوص مبارک باد و نیک تمنائیں‘۔نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ سے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا’ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک اور ہم سبھی کے قابل احترام موہن بھاگوت جی کو یوم پیدائش کی مبارک باد، آپ صحت مند رہیں، عمر لمبی ہو۔یہی ہماری خدا سے آرزو ہے‘۔