نئے ایچ ایس 2 اسٹیشن سے ویسٹ مڈلینڈز میں معاشی بحالی اور جابس میں مدد ملے گی، میئر اینڈی سٹریٹ
لندن ،ستمبر ۔ ویسٹ مڈلینڈز کے میئر نے کہا ہے کہ 370ملین پونڈ مالیت کا نیا ایچ ایس 2سٹیشن ویسٹ مڈلینڈز میں 1000نئی ملازمتیں فراہم کرے گا این ای سی، برمنگھم ائر پورٹ اور سولی ہل کو سروس فراہم کرنے والے برمنگھم انٹر چینج سٹیشن کیلئے زمین کی تیاری کے سلسلے میں کنسٹرکشن ورک پہلے ہی شروع ہو چکا ہے لیکن حب 2026تک نہیں کھلے گا۔ اس سٹیشن کو نیچرل وینٹی لیشن، ڈے لائٹ، سولر پاور اور چھت پر بارش کے پانی کے استعمال کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ اس خصوصیت کی وجہ سے اس سٹیشن نے اپنے گرین کریڈنشلز کی وجہ سے ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کے موجودہ برمنگھم انٹرنیشنل سٹیشن اور ائرپورٹ سے براہ راست ٹرانسپورٹ روابط ہوں گے۔ ویسٹ مڈلینڈز کے میئر اینڈی سٹریٹ کا کہنا ہے کہ ایچ ایس 2 سٹیشن کا ویسٹ مڈلینڈز میں سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی بحالی اور دسیوں ہزار افراد کو جابس کی فراہمی میں موثر اور اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلائیمیٹ ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر جس کا ویسٹ مڈلینڈز کو سامنا ہے، یہ انتہائی اچھا ہے، یہ پلانز ہمارے ریجن کیلئے کس قدر ایکو فرینڈلی ہیں۔ مسٹر اینڈی سٹریٹ نے اس پروجیکٹ کو ویسٹ مڈلینڈز کی معیشت کیلئے ٹرانسفارمیشنل قرار دیا۔ میئر نے مزید کہا کہ اس سٹیشن کے کھلنے سے برسوں پہلے ہی اس وقت ریجن میں لوگوں اور بزنسز کیلئے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے حصے کے طور پر 22اپرنٹس شپس آفر کی جائیں گی جبکہ کنسٹرکشن سروسز کے ساتھ ساتھ کیٹرنگ، سپیشلسٹ ایکوئپمنٹس سپلائی اور مینو فیکچرڈ کمپونینٹس کے سپلائی چینز کنٹریکٹس کیلئے بڈ کر سکتی ہیں۔ اس پلاننگ پرمیشن دو سال قبل حاصل کی گئی تھی جبکہ حال ہی میں لائنگ او رورکی کو کنٹریکٹ ملنے کے بعد سائٹ پر 2024 میں شروع ہو جائے گا۔