عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں: وزارت حج و عمرہ کی وضاحت
الریاض ،ستمبر۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کئے گئے ہیں۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کے لئے آنے والے افراد 90 دنوں کے لئے ٹھہر سکتے ہیں اور دوران وہ مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جا سکتے ہیں۔وزارت کے مطابق زائرین عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمرے کے لئے اعتمرنا ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ زائرین کی کرونا وائرس سے حفاظت کو یقینی بنا جاسکے۔اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لئے سعودی عرب کا موجودہ ویزہ لازمی ہے۔