برہنہ فوٹوشوٹ کیس: رنویر سنگھ کے بیان کی تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹوشوٹ کیس میں ممبئی پولیس کو دیے گئے بیان کی کچھ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔بھارت میں رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد سے بہت سے لوگوں خاص طور پر خواتین نیایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔اداکار کو اس کیس کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کروانے کے لییممبئی پولیس نے طلب کیا تھا۔رنویر سنگھ نیاپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ فوٹو شوٹ ان کے لیے اپنی زیادہ پریشانی کا باعث بنے گا۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے متنازع تصاویر اپ لوڈ نہیں کیں، ہاں کچھ تصاویر میں نے شیئر ضرور کی تھیں لیکن اس فوٹو شوٹ سے ایسی تصاویر زیادہ پریشانی کی وجہ بنیں وہ میں نے اپلوڈ نہیں کی تھیں۔مبینہ طور پر فوٹو شوٹ کے کنٹریکٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو شوٹ بھارت کے لیے نہیں تھا۔اداکار کے بیان پر ممبء پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس کیس کے سلسے میں تکنیکی ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو تفتیشی افسر اداکار کو دوبارہ طلب کرے گا۔واضح رہے کہ جولائی میں رنویر سنگھ کے پیپر میگزین کے لیے کروائے گئے شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔جس کے بعد رنویر سنگھ پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 292، 294 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کی 509 اور 67 (اے) کے تحت فحاشی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اداکار کے خلاف ایف آئی آر چیمبر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی، جس میں سنگھ کے خلاف جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور خواتین کی توہین کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

Related Articles