اسرائیلی فوج نے دو کشتیاں لوٹ لیں،شمالی غزہ میں ماہی گیروں پر حملہ
غزہ،ستمبر۔گذشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی سے ماہی گیروں کی دو کشتیاں چرا کر فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ماہی گیروں کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کمیٹی کے ایک کارکن زکریا بکر نے کہا کہ گذشتہ رات فلسطینی ماہی گیروں کے لیے مشکل تھی۔ خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت مشکل پیش آئی جب وہ اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں کے ایک سے زیادہ حملوں کا نشانہ بنے۔ یہ جھڑپ صبح تک جاری رہی۔اسرائیلی حملہ 3 مرحلوں میں جاری رہا، جس کا مقصد ماہی گیروں کے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر کو خالی کرنا تھا۔ اس دوران پر گولیاں برسائی گئیں اور گولے چلائے گئے۔بکر نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی بحریہ نے ماہی گیروں مہند رفعت بکراور تیسیر محمد النوری کو دو کشتیوں کو چرا لیا۔