بونی کپور کو سری دیوی کی یاد ستانے لگی
ممبئی،اگست۔بالی ووڈ فلمساز بونی کپور اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دوستوں اور اہلخانہ کی پرانی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر پوسٹس ان کی آنجہانی اہلیہ سری دیوی سے متعلق ہوتی ہیں۔آج بونی کپور نے 2012ء کی ہٹ فلم انگلش ونگلش کی تصاویر شیئر کیں، یہ وہ فلم تھی جس سے سری دیوی نے 15 سال بعد دوبارہ بالی ووڈ میں انٹری دی تھی۔بونی کپور نے بتایا کہ ان تصویروں میں انہوں نے جو سوٹ پہن رکھا ہے، وہی سوٹ 2022 میں ایک دہائی بعد فلم پریمیئر پر دوبارہ پہنا۔