لوگ کسی نہ کسی وجہ سے ہم پر تنقید کرتے رہتے ہیں : کرینہ کپور
نئی دہلی،اگست۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم فاریسٹ گمپ کو ایک اعلی قسم کی کلاسسٹ فلم کہے جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ لوگ کسی نہ کسی وجہ سے اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں۔این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ "ہر روز کسی نہ کسی وجہ سے ہم پر تنقیدکی جاتی ہے اور اس وجہ سے میں ٹویٹر پر نہیں ہوں”۔ اداکارہ نے کہا کہ” مجھے لگتا ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو صرف باہر نکلنا چاہتے ہیں اور میرے پاس اس کے لیے وقت نہیں ہے۔ میں اپنے بچوں، خاندان اور کام میں بہت مصروف ہوں، میرے پاس اس سب کے لیے وقت نہیں ہے”۔اداکارہ کرینہ کپور بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی جو فاریسٹ گمپ (1994) کا ہندی ری میک ہے۔ انہوں نے "فارسٹ گمپ "کے بارے میں بتایا کہ "کوئی ایسا شخص جو شاید انگریزی نہیں بولتا وہ بھی اس فلم کو دیکھنے جا رہا ہے، یہ اس لیے نہیں کہ یہ ہالی ووڈ کا ریمیک ہے بلکہ اس کی کہانی کا انہیں ٹریلر سے پتہ چلا ہے۔ اسے تامل اور تیلگو میں بھی ڈب کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اسے اپنی زبان میں دیکھ سکیں اور لطف اندوز ہو سکیں اور اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے، دنیا میں ہر کسی نے اسے نہیں دیکھا ہوگا”۔اداکارہ کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ "ابھی بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اب تک فارسٹ گمپ نہیں دیکھی۔ یہ ایک اشرافیہ قسم کی کلاسسٹ فلم ہے۔ یہ وہ فلم ہے جس کو بڑے پیمانے پر لوگوں نے نہیں دیکھا ہے لہذا وہ اسے کہانی کے لیے دیکھیں گے۔ یقیناً عامر خان نے اسے اس کے لیے بنایا ہے مگر یہ ایک ایسی کہانی بھی ہے جس کو لوگ دیکھنا چاہیں گے”۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں کرینہ کے علاوہ عامر خان، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا بھی شامل ہیں۔ اس فلم کو عامر خان پروڈکشن، کرن راو¿ اور وائی کام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔