کوشش کرتا ہوں ہفتے میں ایک بار دونوں سابقہ بیویوں سے ملاقات کروں: عامر خان

ممبئی،اگست۔بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے ضرور ملاقات کرتے ہیں۔عامر خان اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ بھارت کے معروف شو کافی وِد کرن کے مہمان بنے، مذکورہ قسط کی نشر ہونے سے قبل کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں تاہم ان ہی میں سے ایک میں اداکار نے سابقہ بیویوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔اداکار نے کہا کہ ‘ہم حقیقت میں ایک دوسرے کا خیال اور احترام کرتے ہیں، میرے دل میں دونوں کے لیے بے حد عزت و احترام ہے اور ہم لوگ ہمیشہ ایک فیملی ہی رہیں گے’۔عامر خان نے بتایا کہ ‘ہم سب ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور ملتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ دونوں سے ملاقات یقینی بناؤں، چاہے ہم اپنی زندگیوں میں کتنے ہی مصروف کیوں نا ہوں’۔واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 سال بعد سال 2002 میں ہوئی۔اداکار نے فلمساز کرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی، دونوں کی ملاقات معروف فلم لگان کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں کرن بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہی تھیں جب کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔

Related Articles