اروشی روتیلا نے تمل ڈیبیو فلم ’’دی لیجنڈ‘‘ کا 20 کروڑ روپے معاوضہ لیا

ممبئی ،اگست۔ بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا سراوانن ارول اسٹار’’دی لیجنڈ‘‘ کی مرکزی اداکارہ ہیں اور انہوں نے اپنے تمل ڈیبیو کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ فری پریس جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق اروشی روتیلا نے ’’دی لیجنڈ’’ کے لیے 20 کروڑ روپے لیے ہیں۔ تاہم، ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے تمل ڈیبیو کے لیے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے کہ انہیں 20 کروڑ ملے!اروشی نے’’دی لیجنڈ‘‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار سراوان ارول کے ساتھ بہت اچھا کام کیا ہے اور لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔اداکارہ فلم میں انتہائی شاندار انداز میں نظر آئیں۔ خاص طور پر فلم کے پو پو گانے میں انہوں نے اپنے انداز سے سب کو مسحور کیا اور مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی۔فلم ’’دی لیجنڈ‘‘ تعلیمی نظام کے بارے میں بڑا پیغام دیتی ہے۔ ’’دی لیجنڈ‘‘ میں اروشی روتیلا ایک مائکرو بایولوجسٹ اور آئی آئی ٹیئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔جے ڈی جیری کی ہدایت کاری میں بننے والی کمرشیل فلم ’دی لیجنڈ‘ کو بیک وقت پانچ زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اروشی کے علاوہ، اس میں ناصر، سمن، پربھو، لیونگسٹن، روبو شنکر اور وویک جیسے مقبول چہرے بھی سپورٹنگ کرداروں میں ہیں۔ حارث جیہ راج نے فلم کے گانوں کا میوزک دیا ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles