حکومت کو جے ای ای- این ای ای ٹی امتحانات پر طلبہ کی بات سننی چاہئے: سونیا گاندھی

 

نئی دہلی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی سمیت متعدد سرکردہ لیڈروں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے درمیان طلبہ کی سلامتی کے پیش نظر مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) اور قومی اہلیت وداخلہ امتحان (این ای ای ٹی) کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے پر طلبہ سے بات چیت کرکے ان کی اتفاق رائے کے مطابق فیصلہ کرے۔

محترمہ سونیا گاندھی انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلہ امتحانات ملتوی کرنے کے واسطے مرکز پر دباؤ بنانے کے لیے اپنے ‘اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹس’ پروگرام کے تحت جمعہ کے روز ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ "بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہم مستقبل کے بہتر ہندوستان کی تعمیر کے لئے ان پر منحصر ہیں، اس لیے ان کے مستقبل کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے اس میں ان کی رضامندی شامل ہونا ضروری ہے”۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ "یہ بہت اہم بات ہے کہ حکومت طلبہ کی باتیں سنے کیونکہ وہ عقلمند ہیں اور ان کے دلوں میں ملک کا مفاد پنہاں ہے، اس لیے ان امتحانات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ان طلبہ سے بات چیت اور ان کی رضامندی کی بنیاد پر ہی کیا جانا چاہئے”۔

اس سے قبل آج صبح انہوں نے حکومت پر یہ امتحان منعقد کرکے طلبہ کی زندگیوں کے ساتھ کھیلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ "لاکھوں پریشان طلبہ کے حق میں اپنی آواز اٹھائیں۔ آئیے! اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹ سیفٹی، کے تحت آج صبح 10 بجے سے حکومت سے طلبہ کی باتیں سننے کا مطالبہ کریں”۔

 

Related Articles