وزیراعظم رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے، طبی کارکنان کی حوصلہ افزائی کی

نئی دہلی اکتوبر ۔وزیراعظم نریندر مودی ملک میں کورونا ویکسینیشن کا اعدادوشمار ایک ارب ہونے کے موقع پر جمعرات کو نئی دہلی کے رام منوہرلوہیا اسپتال پہنچے اور ہیلتھ ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔مسٹرمودی نے اسپتال میں کووڈ ویکسین سنٹر کا دورہ کیا اور ہیلتھ ورکرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے ویکسینیشن سنٹر پر کووڈٹیکہ لگوانے کے لئے آئے معذور بچوں اور لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ویکسینیشن میں معاون اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔وزیراعظم نے بعد میں ایک ٹویٹ میں اس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا، آج ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن کااعدادوشمار ایک ارب ہونے کے موقع پرمیں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کے کووڈ ویکسین سینٹر گیا۔ ویکسین سے ہمارے شہریوں کی زندگیاں بچی ہیں اور اس سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں جمعرات تک 100 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک کی تقریبا 95 فیصد اہل آبادی کو کووڈ کی ویکسین دی گئی ہے۔ یہ آبادی یوروپی یونین اور دونوں امریکی براعظموں کے تمام ممالک کی کل آبادی کے تقریبا برابر ہے۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریاستوں کو اب تک 103.5 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ 10.85 کروڑ سے زائد ویکسین سپلائی کے عمل میں ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت کووڈ ویکسین دی جا رہی ہے۔ گوا ، سکم ، چنڈی گڑھ ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش جیسی چھوٹی ریاستوں میں پوری اہل آبادی کو کم از کم ایک کووڈ-19 ویکسین ملی ہے۔ دوسری طرف اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، تمل ناڈو اور کرناٹک جیسی بڑی ریاستوں میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیزی سے جاری ہے ، حالانکہ شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ پہاڑی ریاستوں میں ویکسینیشن مہم کی رفتار اب بھی سست ہے۔ جغرافیائی رکاوٹوں کی وجہ سے کووڈ ویکسین کو دور دراز کی آبادی تک پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔ ان ریاستوں میں ویکسینیشن کے مقامات پر کووڈ ویکسین پہنچانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں ویکسینیشن کو فروغ دینے کے لیے موبائل فون ، ٹی وی ، مکسر گرائنڈر جیسے آلات کی فراہمی کے لیے بھی مراعات دی جا رہی ہیں۔

Related Articles