شاہ رخ اور کاجول سمیت وہ بالی ووڈ ستارے جو خطرناک حادثات کا شکار ہوئے

ممبئی،جولائی۔ فلمی دنیا میں خطرات اور حادثات سے لڑنے والے اداکاروں کو کبھی کبھار حقیقی زندگی میں بھی اس طرح کے واقعات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ’’بادشاہ‘‘ شاہ رخ خان، کاجول، اکشے کمار اور امیتابھ بچن سمیت کئی نامور ستارے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں خطرناک حادثات کا سامنا کیا۔
شاہ رخ خان:بالی ووڈ کے کنگ خان ماضی میں حادثے کے سبب کسی پہاڑی چٹان سے نیچے آگرے تھے جس کی وجہ سے اداکار کی پسلیاں ٹوٹی تھیں جبکہ گردن اور کمر پر بھی گہرے زخم آئے تھے۔
ایشوریا رائے:اداکارہ خاکی فلم کی شوٹنگ کے دوران جیپ کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئی تھیں۔
امیتابھ بچن:بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کلفی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں کئی دنوں تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔
کاجول:معروف اداکار کاجول کا ایک حادثے میں چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا اور کئی دنوں تک ان کی یاداشت بھی بحال نہیں ہوئی تھی۔مذکورہ بالا اداکاروں کے علاوہ ہریتھک روشن اور سنیل دت سمیت دیگر اداکار بھی حادثات کا شکار ہوئے۔

 

Related Articles