سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد مینگروو درختوں کی پیداوار اور کاشت
الریاض،جولائی۔سعودی عرب کے نیشنل سنٹر فار دی ڈیولپمنٹ آف ویجیٹیشن کور اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے منگل کو صنعتی شہر جبیل میں مینگروو[چمرنگ] ایکو سسٹم کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی دن کے قیام کے موقع پر جنگلات کے 4 معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔ان میں سے ہر معاہدے کی مدت دو سال ہے۔ان معاہدوں کے تحت بحیرہ احمر کے شمالی اور جنوبی ساحلوں اور خلیج عرب میں مینگرو[چمرنگ] کے 22 لاکھ درخت لگانے اور ان کی پرورش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معاہدوں پر دستخط سعودی عرب کے ساحلی ماحول میں پودوں کے احاطہ کی تیاری کے لیے مرکزکی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ مینگروو کے جنگلات سب سے اہم قدرتی وسائل میں سے ایک ہیں۔ سعودی عرب ان پودوں کی تعداد بڑھانے کا شدت سے خواہاں ہے اور یہ گرین سعودی انیشیٹو کے مقاصد کے حصول کے لیے کاشتکاری کے منصوبوں کا ذریعہ ہے۔مرکز نے جازان کے علاقے میں ہیریٹیج اور الصوارما پروجیکٹس میں تقریباً 10 لاکھ مینگرو کے پودے لگانے کا اعلان کیا تھا۔دریں اثنا سعودی عرب ویڑن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے اگلے چند سالوں میں 100 ملین سے زیادہ مینگروو کے درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مرکز پودوں کی جگہوں کی ترقی، حفاظت اور تحفظ کے لیے کام کرتا ہے اور ریگستان کے اثرات کو کم کرنے اور مملکت کے ارد گرد قدرتی ماحول میں حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے لیے کام کرتا ہے۔