غیرمشروط طور پر محبتوں کے حصار میں ہوں، سشمتا سین
ممبئی،جولائی ۔للیت مودی نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی دیوی سشمتا سین کے ساتھ اپنے تعلق کی خبر شیئر کی تو سب حیرت زدہ رہ گئے۔اداکارہ نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ میں ایک خوش کن مرحلے پر ہوں، شادی نہیں کی، انگوٹھی نہیں پہنی، غیرمشروط طور پر محبتوں کے حصار میں ہوں۔سشمتا سین نے کہا کہ بس اتنی ہی وضاحت دینا تھی، میری خوشیوں میں شریک ہونے کا شکریہ اور جو نہیں خوش ہوئے ان کا بھی شکریہ۔انہوں نے پوسٹ کے آخر میں کہا کہ اس بات کا آپ سے تعلق بھی نہیں ہے، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔گزشتہ روز للیت مودی نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے سشمتا سین کو اپنا نصف بہتر کہہ کر مخاطب کیا تھا۔بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ہم دونوں نے شادی نہیں کی لیکن ڈیٹ کر رہے ہیں۔