اسماعیل ھنیہ کی الجزائری صدرسے ملاقات، دورہ مکمل

الجزائر،جولائی۔اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے ہمراہ وفد کا جمعرات کو ریاست الجزائر کا ایک اہم دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔یہ دورہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرکاری دعوت پر کیا گیا تھا۔ حماس کے وفد نے الجزائر کی آزادی کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی جہاں فوج کی شاندار پریڈ میں شرکت کی۔اس دورے کے دوران ھنیہ نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی۔ حماس اور فتح کے وفود کی سرپرستی میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔تحریک کے سربراہ اور اس کے ساتھ آنے والے وفد نے الجزائر کی قومی اسمبلی کا دورہ کیا اسپیکر اسمبلی صالح گوگیل کے ساتھ ساتھ پیپلز نیشنل اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔حماس نے کہا ہے کہ جماعت کی قیادت نے الجزائر کے دورے کے دوران قیادت سے ملاقاتوں کے دوران فلسطینی کاز اور خطے سے متعلق سیاسی پیش رفت اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔ اس کیعلاوہ دونوں فریقین نے فلسطین اور الجزائر کے درمیان تعان بڑھانے پر اتفاق کیا۔حماس کیوفد سے ملاقات میں الجزائر کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام نے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطینی قوتوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Related Articles