جوروٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزاررن مکمل

لندن، جون۔ انگلینڈ کے سابق کپتان اورٹاپ بلے باز جو روٹ نے اتوارکو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن صبح کے سیشن میں ناٹ آؤٹ 115 رن کی میچ وننگ اننگ کھیلنے کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کونیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹ سے جیت دلائی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رن بھی مکمل کرلئے۔روٹ کے اب 118 ٹیسٹ میں 10015 رن ہوگئے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رن بنانے والے 14ویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ روٹ انگلینڈ کی جانب سے دوسرے دس ہزاری بنے ہیں۔ ان سے قبل الیسٹر کک 161 ٹیسٹ میں 12472 رنوں کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی تھے۔

 

Related Articles