ایزی جیٹ کی سیکڑوں پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر افراتفری کا شکار
راچڈیل ،مئی۔ ہوائی سروس فراہمی کرنے والے معروف ادارے ایزی جیٹ کی طرف سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کیے جانے کے باعث 30ہزار سے زائد مسافرافراتفری کا شکار ہو گئے، پیرس میں ہونے والی چیمپنئزلیگ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے بے تاب فٹ بال شائقین کے منصوبے بھی دھرے رہ گئے۔ آئی ٹی نظام متاثر ہونے سے ائر لائن کی طرف سے گزشتہ روز بھی تقریبا 2سو سے زائد فلائٹس منسوخ ہوئیں جب کہ لندن گیٹوک ائر پورٹ پر آنے جانے کیلئے مختص 14پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، وبائی مرض کورونا کے بعد جہاں پائوں پر کھڑا ہونے کیلئے فضائی انڈسٹری بھر پور محنت کر رہی ہے، اس صورتحال میں وسیع پیمانے پر پروازوں کی منسوخی سے مسافر سخت پریشان ہیں، ائر پورٹس پر عملے کی شدید قلت کی وجہ سے مسافروں کو پہلے ہی کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پیرس میں ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچنے کی امید رکھنے والے لیورپول کے فٹ بال شائقین کے منصوبے بھی اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئے جب مانچسٹر اور برسٹل سے فرانسیسی دارالحکومت جانے والی پروازیں بند کر دی گئیں ،مسافروں کی بڑی تعداد بلفاسٹ سے کورفو اور لیورپول سے ڈالمان کے سفر کیلئے متاثر ہوئے ہیں، گیٹ وک، برسٹل اور مانچسٹر ہوائی اڈوں سے پرواز کرنے والے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مسافروں نے آئی ٹی نظام کی ناکامی کے دوران دو گھنٹوں کے دوران اور دونوں طرف افراتفری کے مناظر بیان کیے ہیں، سفری ماہر سائمن کالڈر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ مسافر میلان اور میلورکا جیسی جگہوں کے لیے ابتدائی پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے، ہم نے گیٹوک ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازوں کی مزید 14منسوخیاں دیکھیں، سیٹیں تلاش کرنے اور لوگوں کو جہاں وہ جانا چاہتے ہیں حاصل کرنے کے طریقے تلاش کرنے پر بہت دباؤ ہے، کم از کم کچھ واقعی لمبی دوری کی منسوخیاں ہوئیں ،مثال کے طور پر بلفاسٹ سے کورفو، لیورپول سے دالامان، گیٹوک سے ہرگھڈا مصر سرفہرست ہیں، ائر لائن کو ایک متبادل پرواز تلاش کرنا ہوگی یا لوگوں کو خود کو دوسری ائر لائنز پر بک کرنے کی ضرورت ہوگی ،ایزی جیٹ کو واقعی مسافروں کو وہاں تک پہنچانے کی کوشش کرنی ہوگی اور یقیناً جب آپ انتظار کر رہے ہوں تو ہوٹلوں اور کھانوں کی ادائیگی کریں،انہوں نے کہا کہ لندن ہیتھرو بہت بہت پرسکون تھااس کی جزوی وجہ یہ ہے کہ برٹش ائرویز نے 120سے زیادہ مختصر فاصلے کی یورپی اور لوکل پروازیں منسوخ کر دی ہیں لیکن ان مسافروں کو کم از کم ایک یا دو ہفتے پہلے خبردار کر دیا گیا تھا اس لیے کم از کم وہ متبادل انتظامات کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس وقت الجھن پیدا ہوئی جب ایزی جیٹ نے اعلان کیا کہ وہ صارفین کو معاوضہ نہیں دے گا کیونکہ آئی ٹی کی ناکامی ان کی دانستہ غلطی نہیں ہے، یہ ایک غیر معمولی صورتحال تھی، پروازیں منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافر 1500کلومیٹر (932میل) سے کم کی پروازوں کیلئے 220پائونڈ اور طویل سفر کیلئے350پائونڈ کے حقدار ہیں۔