دیپیکا پاڈوکون اپنے بیگ میں ہمیشہ ہینگ اوور اترانے کی دوا رکھتی ہیں

ممبئی ،مئی۔ بولی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں شمار ہونے والی دیپیکا پاڈوکون نے حال ہی میں ’ووگ انڈیا‘ میگزین کو انٹرویو دیا۔دیپیکا پادوکون نے ‘ووگ انڈیا‘ میگزین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیسے اپنا ہینگ اوور کیسے اتارتی ہیں اور اپنے بیگ میں کیا کیا خاص چیزیں رکھتی ہیں۔دیپیکا پاڈوکون نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیگ میں ہینگ اوور اتارنے کی ایک خاص دوا رکھتی ہیں، جس کا نامSeltzer Alka ہے۔دیپیکا پاڈوکون نے Seltzer Alka میڈیسن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیسن ہینگ اوور کی علامات جیسے سر درد، بدن درد، تھکان وغیرہ کو دور کرنے اور آرام دینے میں مدد کرتی ہے۔ادکارہ نیانٹرویو میں مزیدبتایا کہ وہ اپنے بیگ میں ماؤتھ فریشنر، پینسل ڈائری، سیفٹی پنس اور بینڈیز بھی رکھتی ہیں۔ یہ سب ان کے لئے کافی ضروری چیزیں ہیں۔ دیپیکا پاڈوکون کے یہ انکشافات مداحوں کے لئے کافی دلچسپ ہیں۔خیال رہیکہ دیپیکا پاڈوکون بھی ڈپریشن کا سامنا کرچکی ہیں۔ اگرچہ کہ اب ان کا یہ برا دور گزر چکا ہے اور اب وہ بہت آگے بڑھ چکی ہیں۔ دیپیکا پاڈوکون کی یہ خوبی رہی ہے کہ وہ ہر ایک لمحے سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ وہ اب اپنے کامیاب کیریئر کے ساتھ اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ’ہیپی میرڈ لائف‘ انجوائے کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا پاڈوکون کو فلم انڈسٹری مین ہائی ایسٹ پیڈ اداکارہ مانا جاتا ہے۔ ان کا نام سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم پدماوت کے بعد وہ اب ایک فلم کے لئے تقریباً15سے16 کروڑ فیس چارج کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دیپیکا پاڈوکون کسی ایک اشتہار کے لئے تقریباً 8،10 کروڑ روپیلیتی ہیں۔

 

Related Articles