ندیٰ حازم شمشیر زنی میں سعودی عرب کیلئے فتوحات پانے کو پرعزم
ریاض،مئی۔ شمشیر بازی کے کھیل سے وابستہ ویمن چیمپئن ندیٰ عابد سعودی عرب کیلئے اس کھیل میں فتوحات کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ کھیل اپنے والد ڈاکٹر حازم عابد سے متاثر ہوکر شروع کیا۔ سعودی فینسنگ ٹیم کی ممبرندیٰ کا العربیہ سے بات کرتے ہوئے ندیٰ نے بتایا کہ میں نے اپنے سفر کا آغاز 2016 میں ایلیٹ پروگرام سے کیا۔ میں نے اس وقت پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی سال بحرین میں ایشین جونیئر اور یوتھ چیمپئن شپ میں سعودی ٹیم کی نمائندگی کی۔ 2017 میں اردن میں بین الاقوامی چیمپئن شپ میں پہلا سعودی فینسنگ میڈل جبکہسعودی عرب کیلئے پہلا ایشیائی تمغہ بھی جیتا تھا۔ 2019 میں شارجہ میں عرب خواتین کلب چیمپئن شپ میں سعودی ٹیم کے ساتھ دوسری پوزیشن لی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔