بھوپیش نے یوم انسداد دہشت گردی کا حلف لیا
رائے پور، مئی۔چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے بھارت رتن سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پران کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا ۔ مسٹربگھیل نے اس موقع پرموجود تمام لوگوں کو یوم انسداد دہشت گردی کا حلف دلایا۔ پروگرام میں موجود افراد سمیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اضلاع سے جڑے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریروں، اراکین اسمبلی، دیگر عوامی نمائندوں اور شہریوں نے عدم تشدد اور رواداری کی روایت پر یقین رکھتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مخالفت کرنے کے ساتھ ہی امن، سماجی ہم آہنگی اور سوجھ بوجھ کو برقرار رکھنے اور انسانی اقدار کو خطرے میں ڈالنے والی اور ماحول خراب کرنے والی قوتوں سے لڑنے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر پردیپ شرما، چیف سکریٹری امیتابھ جین، ایڈیشنل چیف سکریٹری سبرت ساہو، ایگریکلچر پروڈکشن کمشنر ڈاکٹر کمل پریت سنگھ ، چیف منسٹر کے سکریٹری سدھارتھ کومل سنگھ پردیسی، محکمہ قبائلی بہبود کے سکریٹری ڈی ڈی سنگھ، ریونیو سکریٹری این این ایکا سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔